راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، باپ اور دو بیٹے زخمی

راولپنڈی: (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں میں پیش آیا، گولیاں لگنے سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا، ملزموں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔