سارہ انعام قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راناحسن عباس، مقتولہ کے والد انعام الرحیم،تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن عدالت پیش ہوئے جبکہ وکیل صفائی بشارت اللہ عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ملزم شاہنوازامیر کے وکیل بشارت اللہ نے تفتیشی افسر پر جرح کرنا تھی جو نہ ہوسکی۔