کراچی: پولیس اور کسٹمز حکام کی کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں کسٹمز حکام اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ، تمباکو اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔

دوسری جانب کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے بھی ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر واقع گودام پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سمگل شدہ بادام، کاجو، زیرہ، دھنیا اور دیگر اشیاء تحویل میں لے لیں۔