راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالرئوف کی ہدایات پر ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ اور جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد ریاض کو مالی فراڈ اور رمیض خان کو جنسی ہراسانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم محمد ریاض کو مظفر گڑھ جبکہ رمیض خان کو راولپنڈی سے چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد ریاض نے شہری کا بینک اکاونٹ ہیک کر کے 9 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم رمیض خان نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔ملزم متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا ۔ملزم سے دو عدد موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا ،ملزم گزشتہ 3 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری