پتوکی: (کرائم ڈیسک) دوران واردات اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود آدھن روڈ پر4 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کی کوشش کی، کار کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ان کا ایک ساتھ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جبکہ 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت ظہیر کے نام سے جبکہ زخمی کی فیصل کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کا تعلق چونیاں کے علاقہ گندیاں سے ہے، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔