گوجرخان پولیس کی موثر تفتیش،اندھے قتل کا معمہ حل

شوہر ہی اہلیہ کا قاتل نکلا،ملزم کا بیٹی کے رشتہ کے تنازعہ پر اہلیہ کو قتل کرنے کا انکشاف

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) گوجرخان پولیس کی موثر تفتیش،اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، شوہر ہی اپنی اہلیہ کا قاتل نکلا،ملزم مناظر محمود نے بیٹی کے رشتہ کے تنازعہ پر اہلیہ شائستہ پروین کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا،ملزم مناظر محمود نے پولیس کو اطلاع دی کہ کسی نامعلوم شخض نے فائرنگ کر کے میری اہلیہ شائستہ پروین کو زخمی کر دیا تھا ،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئی تھی،گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتولہ کا شوہر مناظرمحمود ہی قاتل نکلا،ملزم مناظر محمودنے بیٹی کے رشتہ کے تنازعہ پر اہلیہ شائستہ پروین کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ،دونوں میاں بیوی بیٹی کی شادی اپنی اپنی مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔