سی ٹی او راولپنڈی ضلع کو حادثات سے پاک بنانے و ٹریفک انتظامات میں بہتری لانے کیلئے کوشاں

گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 54330چالان کیا گیا جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر2340گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروایاگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ضلع راولپنڈی کو حادثات سے پاک بنانے اور ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں، ضلع راولپنڈی میںٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنانے ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 54330چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر2340گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان ضلع راولپنڈی کو حادثات سے پاک بنانے اور ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں، ضلع راولپنڈی میںٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنانے ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 54330چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر2340گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروایاگیا۔
گزشتہ ماہ موٹر سائیکل سوار قوانین توڑنے میں سب سے آگے رہے جس پر 24680موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،12281،کار،جیب ،لینڈ کروزرز جبکہ 17369دیگر کمرشل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ چالان صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کی اصلاح کیلئے کیے جاتے ہیں تا کہ وہ دوران ڈرائیونگ خود کو اور دوسرے روڈ یوزرز کو حادثات سے محفوظ رکھ سکیں ، چالان کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز کو کسی قسم کا ٹارگٹ نہیں دیا جاتا، ٹریفک پولیس کا زیادہ فوکس چالان کے بجائے روڈ سیفٹی و ٹریفک ایجوکیشن پر ہے ،روڈ سیفٹی آگاہی مہمات سے ہی رویوں میں تبدیلی ممکن ہے جس کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ روزانہ کی بنیاد پر سکول کالجز اور شاہراہوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شہری دوران ڈرائیونگ شاہراہوں پر نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیںٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہے ،دوران ڈرائیونگ ہم اپنے مثبت کردار سے ہی خود کو اور دوسروں کے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔