اسلام آباد: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 800 افغان باشندےگرفتار

اسلام آباد : (کرائم ڈیسک) اسلام آباد میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں ، 25 افغان باشندوں کو دستاویزات کی تصدیق تک حراست میں رکھا جائے گا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔