اوکاڑہ: (کرائم ڈیسک) گھریلو ناچاکی پر ماں نے دو بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں نگل لیں۔ افسوسناک واقعہ تحصیل دیپالپور کے علاقے بصیر پور کے محلہ احمد شاہ میں پیش آیا جہاں گھریلوں ناچاکی پر ماں نے اپنی دو بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں۔
زہریلی گولیاں نگلنے سے ماں موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دونوں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر دوران علاج پہلے ایک بیٹی چل بسی جبکہ چند گھنٹوں بعد دوسری بیٹی بھی انتقال کرگئی۔
جاں بحق ہونیوالوں میں ماں کی شناخت نسیم بی بی اور بیٹیوں کی شناخت رضوانہ اور طیبہ کے نام سے ہوئی، تینوں ماں بیٹیوں نے غربت، گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کی۔