اسلام آباد (کرائم ڈیکس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔سیشن جج اعظم خان نے ملزم شہزاد کو 25 سال قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں 30 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شہزاد نے لڑکی کی فیملی سے شادی کیلئے رابطہ کیا تھا، انکار پر ملزم نے 30 نومبر 2020 کو لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔سونیا بی بی کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔21 سال کے شہزاد عرف شانی کو 25 سال قید کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ شریک ملزمان فیضان، نغمانہ شاہین اور صبا شہریار کو کیس سے ڈسچارج کردیا گیا۔