دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل ،سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئےملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہونے ایس پی صدر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا، دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں امان اللہ اور نجیب اللہ شامل ہیں-

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے ظہیر نامی شخص کو قتل کر دیا تھا، ملزم امان اللہ کو شک تھا کہ مقتول ظہیر کے اس کی اہلیہ کے ساتھ مراسم ہیں، ملزمان کی فوری گرفتاری پر سی پی او نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔