پہلے روزے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سے345روپے فی کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے238روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے166روپے فی درجن پر مستحکم رہے ۔ رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے ۔ مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ345روپے کی بجائے400سے420روپے فی کلوفروخت جاری رکھی ۔ دکانداروں نے صرف جان پہچان رکھنے والے گاہکوں کو برائلر گوشت کی فروخت کی جبکہ کسی

کارروائی کی صورت میں انجان گاہکوں کو گوشت ختم ہونے کا کہا جاتا رہا ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوة کی کٹوتی کیلئے یکم رمضان المبارک کو بند رہے ۔ اس دوران بینکوں کا عملہ حاضر رہا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں کی گئی وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441ـ42 ہجری کیلئے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں