اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے37جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے ملزمان سے چرس، ہیر وئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 37جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرلئے۔
تھانہ آبپارہ پولیس نے دو ملزمان نعمان جمیل اور فہد کو گرفتار کرکے ان سے 20 لیٹر شراب اور 530گر ام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ ترنول پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل فروخت کر نے اور گیس سلنڈر بھرنے پر تین ملزمان حنیف، نثار اور ضیا الحق کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ سنگجا نی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محسن علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 120گرام ہیر وئن برآمد کرلی۔
تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے تین ملزمان شعیب صادق، وقار علی اور اخترعلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول، 20لیٹر شراب اور 140گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان عمیر علی اور مرسلین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کر لئے۔تھا نہ شہزاد ٹاؤ ن پولیس نے ملزم شوکت علی کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 510گر ام چرس برآمد کرلی۔
تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم رضو ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث تین ملزمان گلا ب شاہ، آ کا ش علی اور داؤ د خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1795گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس نے دو ملزمان ساجد اور مبا رک علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک خنجر برآمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم انو ر شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔
تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم دلبر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1653گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم سید علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 88گر ام ہیر وئن برآمد کرلی جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے و الی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیمو ں نے16پیشہ وربھکاریو ں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف بھکا ری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصر خاں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری