اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے اور تنبیہ کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی سیل کر دی جبکہ منیجر کو گرفتار کر لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈینگی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ مختلف مقامات پر ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا یعنی پٹرول پمپس، ماربل فیکٹریوں، ورکشاپس، ٹائر شاپس، نرسریوں، کباڑ خانے وغیرہ کا معائنہ کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں فوگنگ/فیومیگیشن بھی کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے شہری دفاع کے رضاکاروں کی مدد سے بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور متعدد بھکاریوں کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن،ایدھی ہوم منتقل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بری امام میں مجسٹریٹس اور سی ڈی اے کے تعاون سے انسداد تجاوزات آپریشن بھی کیا گیا۔
متعدد غیر قانونی،غیر مجاز تعمیرات (پھلوں،سبزیوں کے سٹالز) کو ہٹا دیا گیا جبکہ سامان ضبط کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری