مندرہ پولیس کا موہڑہ مندو اورگردونواح میں سرچ آپریشن

سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مندرہ پولیس کا موہڑہ مندو اورگردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے موہڑہ مندو وگردونواح میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 25گھروں،8 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 30 دوکانوں اور انفرادی طو رپر70 افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔