پشاور : (کرائم ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے سمیت گرفتاری کے لیے تصاویر و فہرست جاری کردیں ۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم بھی مقرر کی گئی ہے، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 135دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری پر تین لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
مطلوب دہشتگردوں میں شہکاردین بھٹی، الطاف حسین ، واجد، نقاب خان، کلیم ، ظفر سید، محمد یاسر، محمد کاشف ، سلیم خان ،سخی زمان ،عمران وزیر کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد شیخ محمد ،منصور،طاہر محبوب،حسین اللہ،خلیل احمد ،بشیرکامران کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ دہشت گرد حمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیر الرحمان اور عمران کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گرد وں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمز ہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے، عامر قادر 60 لاکھ روپے جبکہ آصف خان ،محب علی اور سیف الرحمان 80لاکھ روپے انعامی رقم مقررکی گئی ہے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق میاں سید محمد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جا ئے گا۔