پشاور: پولیس کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

پشاور: (کرائم ڈیسک) پولیس کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقی ناکی بندی پر تعینات پولیس کانسٹیبل محمد سعد نے ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق تاحال پولیس کانسٹیبل کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔