راولپنڈی،36 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو سب انسپکٹر اور 98 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمانہ پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد36 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر اور 98 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ترقیوں کی منظوری آر پی اوسید خرم علی کی صدارت میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ پر مشتمل بورڈ ممبران کے اجلاس میں دی گئی محکمانہ بورڈ نے زیر غور تمام اے ایس آئیز اور ہیڈکانسٹیبلوں کے ریکارڈ کے بغور جائزے کے بعدمعیار پر پورا اترنے والے 36 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 98 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ریجنل دفتر میں رینک لگانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں آر پی اوسید خرم علی کے علاوہ ایس ایس پی آرآئی بی عارف شہباز، ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق اور اے ڈی آئی جی نعیم اخترنے ترقی پانے والے افسران کواے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے رینک لگائے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں منور سلطان، الطاف حسین،محمد آصف،بابر حسین،لیاقت علی، محمد علی، محمد گلزار،شاہد عباس،محمد اسلم،اعزازعلی،محمد لطیف،طارق محمود،عاصم محمود،محمد ریاض، دل آویز،محمد فاروق،آفتاب احمد، ضمیر احمد، محمد اجمل خان،جمیل احمد، شکیل احمد،سجاد سلیم،مسعودخان،عامر حیدر،محمد منیر،امتیاز اللہ،محمد صغیر احمد،ابرار اختر،انجم رمضان، محمد رزاق،تنویر احمد،آصف شہزاد،طاہر محمود،اشتیاق حسین،ریاض خان اور جمشید خان جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عاطف نوید، یاسر ضمیر، شاہد محمود، شفقت محمود، فہیم احمد، شاہد علی، مزمل محمود، عامر شہزاد،عثمان شوکت، سفیر احمد، ناصر علی، ناصر علی خان، نعیم احمد، شفقت علی خان، سہیل احمد، محمد طاہر،خطاب حسین، محمد ظہیر، اسد خان، آصف حسین شاہ، محمد ندیم یونس، ضیائ الرحمن، بشارت علی، راجہ آصف محمود، عمر فاروق، فرحت جہانگیر، وقاص احمد، عبدالقدیر، مختیار احمد، محمد ریحان، محمد تنویر، آصف ندیم، سید عزت عباس، رضوان اشرف، عقیل حسین، آصف محمود،محمد عثمان، امید علی، عدنان اللہ، اعظم خان، شہریار،شوکت حسین، نذیر احمد، عبدالشکور، ارشد محمود، محمد عمران، وقاص شاہ، وقاص احمد، ظہیر خان، نعیم عباس، محمد حفیظ، یاسر علی، محمد کبیر ستی، رئیس احمد، عزیز الرحمان، ثاقب علی راجہ، خاور زمان، اسد علی، اسد علی خان، طفیل شہزاد، طالب حسین، سید ایاز شاہ، تنویر احمد، جاوید اختر، محمد قاسم، محمد فیض، زبیر احمد، طاہر شبیر، عرفان حسن، لقمان فیاض، ارشد محمود، سہیل عارف، اسد جاوید، منور حسین، عبدالرحمان، ابرار کلیم، جہانزیب حسن،آصف خان، محمد عدنان، رضوان حکیم، شفیق احمد، محمد رمضان، ناصر محمود، تبسم ضیائ ، سید عامرمختار، محمد منیر، عاطف ہارون، محمد طارق، علی رضا، واجد حسین، خالد محمود، محمد امتیاز، ضمیر حسین،محمد رازق، حسنات احمد، یاسر نعمان، انتظار حسین شاہ اور وسیم خان شامل ہیں اس موقع پرآر پی اونے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے، آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے محکمانہ کام کو جاری رکھیں اور مزید ترقی کا سفر طے کرتے جائیں،آپ اس بہترین معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔