راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ملک بھر میں چھ مختلف کارروائیوں کے دوران 157 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمعرات کو اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کھنہ پل اسلام آباد کے قریب نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 100 ایکسٹیسی (نشہ آؤر) گولیاں برآمد کر لیں۔
ہاکس بے روڈ کراچی پر واقع کارگو آفس میں پارسل سے 250 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد کر لیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیاہے۔ دوران تلاشی مذکورہ گھر سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 32 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی۔
موٹروے ٹول پلازہ سرگودھا کے قریب گاڑی سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے نوشہرہ کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کر لیاہے۔
ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام افیون برآمد کرکے گاڑی میں سوار نوشہرہ اور راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیاہ ے۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع گاہی خان چوک کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ گرفتار دو ملزمان منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔