آرپی او راولپنڈی کی سربراہی میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی سربراہی میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں راولپنڈی ضلع کے پوٹھوہار ڈویژن میں رواں سال میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔جمعرات کو آر پی او دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان، ایس ڈی پی اوز کینٹ، سول لائن اور ٹیکسلا نے شرکت کی۔

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن نے آر پی او راولپنڈی کو پوٹھوہار ڈویژن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والی پیشرفت سمیت دیگر متعلقہ امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم پیشہ گروہ اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، حساس نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں کریں، بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے، جرائم برخلاف پراپرٹی میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

آر پی او نے مزید کہا کہ منشیا ت فروش، قبضہ مافیااور منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائے جائے۔