کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار پاکستان کوارٹر کے قریب سے گرفتار ہونے والے ملزمان بھتہ خور اور پیشہ ور قاتل نکلے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان ایران میں مقیم گینگ وار جمیل چھانگلہ نامی شخص کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان نے گینگ وار جمیل چھانگلہ کے کہنے پر گارڈن کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کے مالک سے بھتہ طلب کیا۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پر عمارت کے چوکیدار شاکر اللہ کو گزشتہ دنوں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔