جہلم: (کرائم ڈیسک) سفاک شخص نے اپنی بیوی، اس کی کزن اور سوتیلے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود بھی اپنی جان دے دی۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں بے رحم شخص نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی، بیوی کی کزن اور سوتیلے بیٹے کی جان لے لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔