راولپنڈی، روات کی حدود میں ماں اور بیٹی سے زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ روات پولیس نے ماں اوربیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتارکر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے درخواست دی کہ اشتیاق نے میری اہلیہ اور ثقلین نے میری12سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،روات پولیس نے مدعی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان اشتیاق اور ثقلین کو گرفتار کر لیا ،متاثرہ خواتین کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد،ہراسمنٹ اور زیادتی ناقابل برداشت ہے ، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔