نواب شاہ: (کرائم ڈیسک) نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ میں انٹیلی جنس بیورو کی سربراہی میں فلور مل پر چھاپے کے دوران 8 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں بر آمد کر لی گئیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد رمضان چنہ نے بتایا کہ فلور مل سے 50 کلو گرام کے 4500 بیگ ڈی اے پی کے بھی برآمد ہوئے، فلور مل پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے فلور سیل کر دیا گیا ہے۔
حساس ادارے کی ٹیم سمیت پرائس کنٹرول کے انسپکٹر عادل خانزادہ، انسپکٹر راؤ شکیل اور زاہد خان کے ہمراہ فلور مل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب حیسکو کے ہمراہ بھی انٹیلی جنس بیورو کی سربراہی میں متعدد بجلی چوروں اور لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔