راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ریس کورس راولپنڈی پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔
مسروقہ رقم 85000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بلال اور فرحان شامل ہیں،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے اور ایسے عناصر کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔