راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ آر اے بازار پولیس نے شوہر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل کر دیا۔
ملزمہ نے بیان کیا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اس کے شوہر کو فائر کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتول کی اہلیہ اور اس کا آشنا قاتل نکلے،مقتول کی اہلیہ گل پرینہ نے اپنے آشنا جان بہادر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر سلیم خان کو فائر کرکے قتل کیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمہ کے ساتھی ملزم جان بہادر کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔