کراچی : (کرائم ڈیسک) پاکستان رینجرزسندھ کا چینی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن ، مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کر لی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے اسلام نگر، بلدیہ ٹاؤن ،حب ریور روڈ کے گوداموں میں کی گئیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ ذخیرہ کی گئی چینی کے 1 لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے ہیں، ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً 1 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جاتی تھی۔ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے ۔