راولپنڈی،سستے ٹریکٹر کی فروخت کا جھانسہ دیکر نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم کو اس کے والد سمیت اغوا کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سستے ٹریکٹر کی فروخت کا جھانسہ دیکر نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم کو اس کے والد سمیت اغوا کر لیا تھانہ روات پولیس نے وقوعہ کی3دن بعد مقدمہ تو درج کر لیا لیکن مقدمہ اندراج کے مزید3دن بعد بھی مغویان کی بازیابی کے لئے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی روات پولیس نے مغوی کے بیٹے احسن رضا کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365-Aکے تحت مقدمہ درج کر لیا مقدمہ کے متن کے مطابق درخواست گزار کے بھائی یاسر رضا نے والد محمد مسکین کی فیس بک آئی ڈی سے ’’KPK‘‘نام کی آئی ڈی پرٹریکٹر کی خریدوفروخت کا اشتہار دیکھایہ اشتہار ’’شہزادو پاری ‘‘کے نام سے شیئر کیا گیا تھا جس پر درخواست گزار کے بھائی نے پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا اور ساڑھی10لاکھ روپے میں ٹریکٹر کا سودا طے پایا جس پر 7ستمبر کی شام درخواست گزار کا والدمحمد مسکین اور بھائی یاسر رضا ساڑھی11لاکھ روپے لے کر صادق آبادرحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے لیکن جب 8ستمبر کو دونوں سے رابطہ کیا تو دونوں کے موبائل بند تھے جس پر فیس بک کی پوسٹ پر دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ تمہارا والد اور بھائی پھنسے ہوئے ہیں مزید پیسے بھیجو اور ان کو چھڑوا لو مقدمہ کے متن اس کا مغوی بھائی حساس ادارے میں حاضر سروس ملازم ہے جسے اس کے والد سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا