غیر قانونی پٹرول ایجنسی اورناقص ادویات فروخت کرنے پرایک میڈکل سٹور سیل کر دیاگیا
اشیائے خورد و نوش بیچنے والے دوکانداروں کومن مانی قیمتیں وصول کرنے پر سخت وارنگ
اسلام آباد (حالات نمائندہ خصوصی )روز نامہ حالات کی خبر پر اے سی پوٹھوار میڈم نہل حفیظ کا بھر پور ایکشن تفصیلات کے مطابق رونامہ حالات نے ایک خبر بریک کی تھی کہ سیکٹر آئی 14اور پشاور روڈ فیصل کالونی میں دوکاندار قیمتوں کی سرکاری لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے روز مرہ کی اشاء خورد و نوش کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جب گاہک لسٹ دکھانے پر اصرار کرتے ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں جبکہ قصاب صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے باسی گوشت فروخت کر رہے ہیں جس سے عوام الناس میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جس پر اے سی پوٹھوار میڈم نہل حفیظ نے علاقہ کا اچانک دورہ کیا اور چھاپہ مارتے ہوئے ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی اورایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ دو قصابوں کو جرمانے کرتے ہوئے وارنگ دی کہ اگر دوبارہ باسی گوشت فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ چندکریانہ فروش دکانداروں اور سبزی فروشوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کیا تو ان کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی
علاقہ مکینوں نے اے سی پوٹھوارکے اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہرکی کہ آئندہ بھی اچانک چھاپہ مار کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ علاقہ مکینوں کو اشیائے خورد نوش سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں۔نمائندہ خصوصی حالات کے ایک سوال پر اے سی پوٹھوار نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزں اور روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا اور اچانک چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔