کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، پرائز بانڈز اور کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں غیر قانونی طور پر پرائز بانڈز اور کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی منی لانڈرنگ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر حفیظ اللہ اور سٹیٹ بینک سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جبار میندھرو پر مشتمل ٹیم نے بولٹن مارکیٹ میں واقع دکان میں کارروائی کی۔

دکان پر پرائز بانڈز کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی تھی، سید محمد مصطفیٰ کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں مختلف مالیت کے پرائز بانڈز اور کرنسی نوٹ برآمد کی، مزید تفتیش جاری ہے۔