راولپنڈی،ضعیف خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈاکو گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) صادق آباد کے علاقہ میں ضعیف خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈاکو فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سےموٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ڈاکو ڈکیتی اورسنیچنگ کے مقدما ت میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو 15پر اطلاع ملی تھی کہ 2ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں،پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو عمران علی خان زخمی حالت میں گرفتار ہوا،شہری سے کچھ دیر قبل چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔

واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچے،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ گرفتار ڈاکو ڈکیتی اورسنیچنگ کے مقدما ت میں ریکارڈ یافتہ ہے،گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس نے چند روز قبل بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں بھی نوچی تھیں۔