راولپنڈی: مہنگائی اور غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے زندگی ختم کر لی

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) مہنگائی اور غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے زندگی ختم کر لی۔

39 سالہ عرفان نے غربت اور معاشی حالات خراب ہونے پر موت کو گلے لگایا، عرفان نے مرنے سے قبل اپنے ہاتھوں سے تحریر میں لوگوں کے قرض واپس کرنے کا تذکرہ بھی کیا۔

تھانہ وارث خان پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کر دی، قاسم آباد کے رہائشی دو بچیوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔