کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے کیماڑی بدر گراؤنڈ کے قریب شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت جواد کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔