آئیسکو نے بجلی چوری اور میٹرز کی غیر قانونی تنصیب پر افسران و سٹاف کو معطل کر دیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوری اور میٹرز کی غیر قانونی تنصیب پر افسران اور سٹاف کو معطل کر دیا، معطل ہونے والے افسران میں ایکسین طاہر رشیداور ایس ڈی او شاہد محمود شامل ہیں ۔

ترجمان آئیسکو کے پیر کو جاری بیان کے مطابق ایل ایس II شاہد گل ، ارمان علی اور ساجد علی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، اسی طرح میٹر ٹیسٹ اسسٹنٹ فرخ عزیز اور مسعود احمد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے اور بجلی چوری میں ملوث صارفین سمیت ملازمین کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔