خانپور مہر: دیرینہ تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2 بھائی قتل

خانپور مہر: (کرائم ڈیسک) نواحی علاقے شاہ پور مہر میں مہر برادری کے دو گروپوں میں پرانے تنازع پر تصادم میں 2 بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران امید علی اور علی گل مہر جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر شاہ پور مہر چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم اہلکاروں کو قریب نہیں آنے دیا گیا جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔

واضح رہے کہ 1998ء سے راوت واری دھڑی میں زمینی پانی کا تنازع شروع ہوا تھا جس میں اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایس ایچ او خانپور مہر نے دو افراد کے مزید قتل کی تصدیق کی ہے۔