عارف والا: (نیوز ڈیسک) عارف والا میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، 12 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔
4 روز قبل گاؤں 63 ای بی میں سیکڑوں افراد سرکاری چراگاہ پر قابض ہو گئے تھے جس پر ریونیو افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے 12 ایکڑ سے زائد سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا، انتظامیہ کی ٹیموں نے قابضین کا سامان بھی تحویل میں لے لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ملک افضل نے بتایا ہے کہ واگزار کر ائی گئی اراضی کی قیمت 60 کروڑ روپے ہے، قابض افراد متعدد بار کہنے کے باوجود سرکاری اراضی چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔