راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، تین ملزمان گرفتار،کھلا پیٹرول اور، ڈیزل برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر کے 70 لیٹر کھلا پیٹرول اور 50 لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق روات پولیس نے ملزم زین اور نعمان کو گرفتار کر کے 40 لیٹر کھلا پیٹرول جبکہ مندرہ پولیس نے ملزم سخاوت کو گرفتار کر کے 30 لیٹر کھلا پیٹرول اور 50 لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا ۔