راولپنڈی(کرائم ڈیسک) رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی7قمارباز وں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی 16ہزار 270روپے اور3موبائل برآمدکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والی7قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں ثاقب ،عقیل ،وقاص،لال خان ،اشفاق،ماجد،جمیل شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے دائو پر لگی رقم 16ہزار 270روپے اور3 موبائل فون برآمد ہوئے۔ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ جواء تمام برائیوں کی جڑ ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔