کراچی: سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) پولیس نے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وہاب اور ساحل شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔