راولپنڈی،2لیڈی سمیت12 بڑے منشیات فروش گرفتار،17کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری کرتے ہوئی2لیڈی منشیات فروش سمیت12 بڑے منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے 17کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم جہانزیب سی2کلو 500گرام چرس ، صدر بیرونی پولیس نے ملزمہ الماس بی بی سی2کلو150گرام چرس،ملزمہ مقصودہ بی بی سے 1کلو 780 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عمر خان سے 1کلو400گرام چرس،ملزم بابر خان سی1کلو50گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم یاسین سی1کلو 400 گرام چرس،کلر سیداں پولیس نے ملزم عمیر سی1کلو350گرا م چرس، روات پولیس نے ملزم جہانگیر سی1کلو530گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم کاکے خان سی1کلو350گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم سراج خان سی1کلو260گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم اشفاق سی1کلو150گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم مدثر سے 510گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے ۔