اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں ، منشیات برآمد ، 7ملزمان گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 4 کارروائیوں کے دوران 123 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 7ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات کیخلاف کارروائیاں پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی اورحیدرآباد میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 109 کلوگرام چرس،14 کلو400 گرام افیون برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔