جہلم میں تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج

جہلم : (کرائم ڈیسک) جہلم میں گزشتہ روز تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق بااثر ملزمان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر چار افراد کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، قتل ہونیوالوں میں نعمان ، اس کی بیوی اور دو سالیاں شامل تھیں ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی شناخت نعمان، شمائلہ،ربیعہ اور آسیہ کے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول نعمان کے بھائی کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ، ملزمان میں رضوان،علی حیدر،عمر اور علی حسن شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔