نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مشرف گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم مشرف نے سابقہ رنجش کی بنا پرسال 2018 میں اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔