جہلم میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر تین بہنوں کو قتل کر دیا

مسلح افراد کی فائرنگ سے گھر میں موجود شخص، اس کی بیوی اور دو سالیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں

جہلم (کرائم ڈیسک) جہلم میں مسلح افراد نے گھر میں گُھس کر تین بہنوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جہلم کے علاقے لنگر پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود شخص، اس کی بیوی اور دو سالیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کا ایک مکان پر تنازع چل رہا تھا۔اس تنازع سمیت ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سرگودھا کے علاقہ طرطی پور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر مشتعل افراد نے جھاوریاں روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، زرائع کے مطابق سرگودھا کے تاریخی قصبہ بھیرہ کے گاؤں طرطی پور میں آتشیں اسحلہ سے مسلح فائرنگ نے فائرنگ کر کے نوجوان سید زوہیب شاہ کو قتل اور دوسرے نوجوان سید تقی شاہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔

جس پر مشتعل مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور جھاوریاں روڈ بلاک کر دیا جس پر تھانہ بھیرہ پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے قریبی تھانوں سے مدد طلب کی اورڈی پی او محمد فیصل کامران افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے جہنوں نے وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کروا کر مظاہرین کو مذاکرات میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فراہمی انصاف کا یقین دلایا ۔جس پر انہوں نے احتجاج ختم کر کے روڈ بحال کر دیا اور تھانہ بھیرہ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے سپردخاک کر دیا گیا۔