راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو چند گھنٹوں میں تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان ثناء اورظہیر نے مقتول ارسلان عرف شانی کو پہلے چھری سے زخمی کیا اورپھر فائر کرکے قتل کیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اورچند گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ثناء کے ظہیر اورارسلان سے مراسم تھے،مقتول ارسلان عرف شانی کو راستے سے ہٹانے کے لئے ملزمہ ثناء اورآشنا ظہیر نے اُسے قتل کیا۔ مقتول ارسلان اور ملزم ظہیر جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
