پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بحر ہند میں آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی

کراچی: (کرائم ڈیسک) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحر ہند میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور 9.5 ٹن منشیات ضبط کی گئی، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 111.39 ملین ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا۔ پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کےساتھ مل کر ملکی سمندری حدودمیں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔