کلرسیداں پولیس کی کارروائی، کار چور گرفتار ،مسروقہ گاڑی برآمد

کلرسیداں (کرائم ڈیسک) کلرسیداں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کار چور کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارشد محمود ولد عبدالمجید ساکن راولپنڈی کو گاڑی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔