کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی دو مختلف کارروائیاں ، 8ملزمان ہلاک

کوئٹہ : (کرائم ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی اغواکاروں کیخلاف دومختلف کارروائیوں میں 8ملزمان مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اغوا برائے تاوان ملزمان کیخلاف کارروائی کی گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ اغوا کاروں کے قبضے سے ایک مغوی بچہ بازیاب کرالیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے مبینہ اغواء کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود اغواکاروں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ملزمان مارے گئے جبکہ سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔