کراچی: شہری کو مزاحمت پر گولی مارنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔

کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔