خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس نے دو روز قبل خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور تشدد کے واقعہ میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے لیڈی ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو رمضان کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو رمضان کو پولیس سے چھڑوانے کے لئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ملزم زخمی ہواجبکہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ دونوں گرفتار ڈاکو آپس میں بھائی ہیں۔